امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے متعلق انسداد دہشت گردی کی نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں میں متعدد شخصیات اور جہازوں کو شامل کیا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق ایران سے متعلق انسداد دہشتگردی کی نئی پابندی جاری کی گئی ہیں، ان پابندیوں میں 3 شخصیات، 17 ادارے اور 9 جہاز شامل ہیں۔