پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی۔
پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی میزبانی میں منعقدکی گئی اس کانفرنس کا مقصد جنوبی ایشیائی قوم کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔
اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کانفرنس میں سیاست، کاروبار اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اکٹھا کیا گیا۔
ماہرہ خان نے اس کانفرنس میں شرکت کے بارے میں کہا کہ میں نے کانفرنس میں خطاب کرنے پر فخر محسوس کیا کیونکہ میں وہاں اپنی اور اپنے ملک دونوں کی نمائندگی کر رہی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ انتہائی سرد موسم ہونے کے باوجود بھی طلباء کے گرم جوشی سے استقبال نے کانفرنس کو مزید خاص بنایا۔
ماہرہ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں میری موجودگی ان نایاب لمحات میں سے ایک ہے جو انسان کو بدل دیتے ہیں۔
ماہرہ خان کے ساتھ کانفرنس میں دیگر اہم شخصیات، مشہور پاکستانی ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین اور موسیقار فیصل کپاڈیہ بھی موجود تھے۔
ان کے علاوہ نیویارک میں مقیم فیشن ڈیزائنر فراز زیدی نے بھی کانفرنس میں اپنے منفرد تخلیقی سفر کو سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔