• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکارہ کی 90ء کی دہائی کی اسٹائلش تصاویر دیکھ کر مداح حیران

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نعیمہ خان کی 90ء کی دہائی کی اسٹائلش تصاویر دیکھ کر مداح حیران ہو گئے۔

نعیمہ خان کی بیٹی حفظہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کی 90ء کی دہائی کی یاد گار اور اسٹائلش تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری خوبصورت اماں، ہمیشہ سے حسین ہیں، ماشاء اللّٰہ!

اداکارہ کی بیٹی نے مزید لکھا ہے کہ آپ صرف باہر سے ہی خوبصورت نہیں ہیں بلکہ آپ کا دل اور روح بھی بہت خوبصورت ہے۔

اُنہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کاش! میں بھی آپ کے جتنی پیاری ہوتی۔

نعیمہ خان کی بیٹی کی جانب سے پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین اداکارہ کی اسٹائلش تصاویر دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں جب کہ کچھ ان کی سدا بہار خوبصورتی کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید