• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند و فنی خرابی، سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دھند اور فنی خرابی کے باعث سیالکوٹ، اسلام آباد کی 2 پروازوں کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے اسلام آباد کی پرواز ایس وی 726 فنی خرابی پر دمام میں اتار لی گئی، جہاں طیارہ تبدیل کیا گیا پھر پرواز 6 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ دھند کی وجہ سے مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز او وی 505 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کروائی گئی۔

موسم بہتر ہونے پر مسقط کی اس پرواز کو اسلام آباد سے سیالکوٹ لایا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز او وی 506 کی روانگی میں 5 گھنٹے، ملتان سے جدہ کی پروازوں پی کے 739 اور 840 میں 14 گھنٹے، جب کہ لاہور سے جدہ اور ریاض کی پروازوں کی روانگی میں 8 سے 12 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید