• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے، ہمیں مکمل آزادی ہے: بینیتا ڈیوڈ

معروف پاکستانی اداکارہ بینیتا ڈیوڈ---فائل فوٹو
معروف پاکستانی اداکارہ بینیتا ڈیوڈ---فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں بطور مسیحی پاکستان میں زندگی گزارنے کے اپنے تجربات شیئر کر دیے۔

بینیتا ڈیوڈ نے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں مسیحی برادری ناصرف اپنے مذہبی تہوار جیسے کرسمس اور ایسٹر مناتی ہے بلکہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ بھی جوش و خروش سے مناتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم مسیحی 4 عیدیں مناتے ہیں اور تمام مذہبی و ثقافتی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

بینیتا ڈیوڈ نے کہا کہ پاکستان میں مجھے اپنے عقائد کے تحفظ، عزت اور روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور ہمیں یہاں مکمل آزادی حاصل ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر بھی اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ٹی وی پروگرامز میں ہمارے مذہب سے متعلق غیر ضروری یا عجیب سوالات کیے جائیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے بھی اس رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی شخصیات سے ان کے عقائد کے بارے میں بار بار سوال کرنا غیر مناسب ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بعض شوز میں سنیتا مارشل اور دیگر فنکاروں سے اس نوعیت کے سوالات کیے گئے جو انہیں عجیب محسوس ہوئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید