سرجری کے بعد بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ بانی نے بشریٰ بی بی سے ان کی سرجری سے متعلق بات چیت کی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو فیملی کی جانب سے کچھ ضروری سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور دوائیاں تجویز کی تھیں۔
چار رکنی ڈاکٹرز کے وفد میں پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر آفاق احمد اور ڈاکٹر عمر فاروق ٹیم میں شامل تھے۔