پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو برطانوی اعزاز سے نواز دیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل جاوید کو کنگ چارلس سوم کی جانب سے ذہنی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے پہلے حکومتِ پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا تھا۔