کوئٹہ میں تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون ڈاکٹر کراچی کی یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے متاثرہ ڈاکٹر کا ابتدائی معائنہ اور ٹیسٹ کیے ہیں، متاثرہ خاتون تیزاب سے 13 فیصد جھلسی ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کی آنکھیں بھی متاثر ہوئیں لیکن بینائی ٹھیک ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں مطلوب مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔