صوابی( نمائندہ جنگ )زروبی ضلع صوابی میں عمر رسیدہ شخص کو رات کی تاریکی میں موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ قتل کی دعویداری دوسری بیوی پر کی گئی پولیس نے بیوی کو حراست میں لے لیا عمر باچا سکنہ زروبی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا والد مسکین باچا گذشتہ رات ان کے گھر آنے کے بعد واپس اپنے دوسرے گھر چلے گئے اس دوران اس کی دوسری بیوی نےحواس باختہ حالت میں ہمارے گھر آکر بتایا کہ ان کے شوہر کو کھیتوں میں کسی نے قتل کیا ہے جب وہ موقع پر پہنچے تو ان کا باپ خون میں لت پت پڑا تھا۔عمر باچا نے رپورٹ میں بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کے والد مسکین باچا کو اس کی دوسری بیوی نے قتل کیا ہے جس پر ٹوپی پولیس نے مسماۃ(ر) بیوہ مسکین باچا کو حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔