• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کا پہلے تصویر لائیک اور پھر اَن لائیک کرنے پر جرمن ماڈل کا ردعمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ایک ایکشن نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پہلے جرمن انفلوئنسر لز لَاز کی ایک پوسٹ کو لائیک کیا گیا اور بعد ازاں اسے فوراً اَن لائیک بھی کر دیا گیا۔ 

اس مختصر سی سرگرمی نے آن لائن بحث کو جنم دے دیا اور اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

جرمن ماڈل لز لَاز کا ردعمل

اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے لِز لَاز نے کہا ہے کہ مجھے ابتدا میں خوشی ہوئی تھی مگر بعد میں اس پورے معاملے کے بڑھ جانے پر افسوس بھی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اِن (ویرات کوہلی) کے لیے بہت افسوس ہوا‘، میں بہت خوش تھی کہ ویرات نے میری تصویر کو لائیک کیا ہے لیکن پھر اِن کا میری تصویر کو اَن لائیک کرنا مجھے عجیب لگا، مجھے نہیں معلوم یہ اتنی بڑی خبر کیسے بن گئی، شاید اِن کی نیت یہ نہیں تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اس پوری صورتحال کا علم بھی خبروں کے ذریعے ہوا، میں جب صبح اٹھی تو میں ہر جگہ خبروں میں تھی، مجھے نہیں پتا تھا کہ ویرات نے میری تصویر کو کب لائیک کیا تھا، لوگوں نے مجھے مختلف پلیٹ فارمز سے میسجز بھیجے اور مجھے اس بارے میں بتایا۔

لِز لَاز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران آر سی بی کی مداح بنی تھی اور ویرات کوہلی کو ایک شاندار کھلاڑی مانتی ہوں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا سرگرمی خبروں میں آئی ہو۔

سال 2025ء میں بھی اِن کے اکاؤنٹ سے اداکارہ اوینیت کور کی تصویر کو مبینہ طور پر لائیک کیا گیا تھا، جس پر کافی بحث ہوئی تھی۔

اس وقت کوہلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ محض الگورتھم یا فیڈ کلیئرنگ کے دوران ہونے والی غلطی تھی اور اس میں کوئی ارادہ شامل نہیں تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید