بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ اونیت کور نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی کی جانب سے حادثاتی طور پر ان کی انسٹاگرام پر پوسٹ تصویر لائیک کرنے پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی جانب سے 24 سالہ اونیت کور کی تصویر لائیک کرنے پر افواہیں اور میمیز بننے لگیں، جس پر بعدازاں ویرات کوہلی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی۔
جالندھر سے تعلق رکھنے والی اور ممبئی میں رہائش پذیر اونیت کور ان دنوں اپنی بین الاقوامی فلم ’لو ان ویتنام‘ کی پروموشن کرر ہی ہیں۔ انھوں نے اس حوالے سے ہونے والی سرگوشیوں پر مسکراتے ہوئے کہا: ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچی جب انٹرنیٹ صارفین اور فالوورز نے ویرات کوہلی کی جانب سے اونیت کور کی ایک دلکش تصویر کو لائیک کیا، تصویر میں وہ لائم گرین کراپ ٹاپ اور پرنٹڈ منی اسکرٹ میں ملبوس تھیں۔
اس واقعے نے افوہوں کو جنم دیا اور یہ تصویر وائرل ہو گئی، کچھ لوگوں نے ٹرولنگ بھی کی۔ جس پر کوہلی نے وضاحت پیش کی۔ کوہلی جو ایک پبلک فیگر ہیں ان کی اس غلطی کا فائدہ اونیت کو پہنچا کیونکہ اس کے باعث ان کے فالوورز کی تعداد میں ایک ملین سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے 12 نئے برانڈز ڈیل سائن کیے جبکہ ان کی برانڈ ویلیو بھی 30 فیصد بڑھ گئی۔