کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ہفتے کو انتظامی وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 101 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 50 سے زائد کی امد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ منسوخ پروازوں میں بیشتر مشرق وسطی کی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی کی 7اسلام اباد سے 27لاہور 34اسکردو کی تمام 8 پشاور 2 کوئٹہ 1 سیالکوٹ 12 جبکہ ملتان ایئرپورٹ کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔