• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری خوشخبری متوقع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف جوڑے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری خوشخبری کا اعلان کر دیا۔

اداکار جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی کو بھی حصہ بنایا۔

دیپیکا اور رنویر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دوسرے بچے کی متوقع آمد کی تاریخ ظاہر نہیں کی۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں کئی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے قیاس آرائیاں بھی شروع کر دیں کہ آیا اس بار بھی بیٹی ہی ہوگی یا نہیں۔

یاد رہے کہ دیپیکا اور رنویر نے اپنی پہلی بیٹی دعا کا استقبال ستمبر 2024ء میں کیا تھا، جسے انہوں نے دیوالی کے موقع پر دنیا کے سامنے متعارف کرایا تھا۔ 

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر 2018ء کو اٹلی کے لیک کومو میں ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید