• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل ٹوٹنے کے باعث کئی ماہ تک بےخوابی کی بیماری میں مبتلا رہی: بھارتی اداکارہ

بالی ووڈ اداکارہ کالکی کیکلاں نے کہا ہے کہ ٹوٹنے کے بعد بے خوابی کی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی، اور اس بیماری نے انہیں کئی ماہ تک بےخوابی میں مبتلا رکھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دل ٹوٹنے کے بعد بے خوابی کی بیماری سے جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کالکی کا کہنا تھا کہ میں بالکل سو ہی نہیں پاتی تھی۔

اگرچہ 42 سالہ کالکی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس رشتے کے بارے میں بات کر رہی تھیں، لیکن ان کا سب سے مشہور ماضی کا تعلق اداکار و ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ رہا ہے۔

انکی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب ایک تکلیف دہ بریک اپ نے انہیں کئی مہینوں تک بے خوابی میں مبتلا رکھا۔ اپنے نے اس تجربے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کالکی نے بتایا کہ کس طرح جذباتی اذیت نے انکی صحت کو متاثر کرنا شروع کیا اور انہیں یہ احساس ہوا کہ ذہن اور جسم کس قدر گہرے طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

اپنے اس مشکل دور کے بارے میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ انہیں دل ٹوٹنے کے بعد کئی مہینوں تک بے خوابی کا سامنا رہا، اور اس کیفیت نے یہ احساس دلایا کہ یہ سب کتنا نفسیاتی ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میں بالکل سو نہیں پاتی تھی، رات کے 2 یا 3 بجے جاگ جاتی تھی اور پھر خود کو مصروف رکھنے کے لیے گٹار بجاتی یا کچھ اور کرتی کیونکہ دوبارہ سونے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔ طویل عرصے تک نیند کی کمی نے آخرکار کالکی کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا۔

انکے مطابق جن دنوں مجھے کام پر جانا ہوتا تھا، مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے میں نہیں جانتی کہ میں خواب میں ہوں یا جاگ رہی ہوں؟ میں بہت الجھن میں ہوتی تھی اور سوچتی تھی کیا یہ واقعی ہو رہا ہے یا میں ابھی بھی سو رہی ہوں؟ یہ کیفیت تقریباً چار ماہ تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ انوراگ کشیپ اور کالکی کی ملاقات فلم ڈیو ڈی میں کام کے دوران ہوئی، بعد ازاں 2011 میں انہوں نے شادی کی اور 2013 میں علیحدگی اختیار کی اور دو سال بعد باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید