• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا علی نے لندن میں وائرل متنازع لمحہ دوبارہ دہرا دیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ایک بار پھر خبروں میں آ گئیں، جب انہوں نے لندن میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ وہی متنازع لمحہ دوبارہ دہرایا جو اس سے قبل ان کے لائیو شو میں وائرل ہوا تھا۔

 فضا علی حال ہی میں تیسری شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں اور اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اپنے لائیو پروگرام کے دوران اعجاز خان نے فضا علی کو کندھے پر اٹھالیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب قرار دیا، یہاں تک کہ پروگرام پر پابندی کا مطالبہ بھی سامنے آیا، جس کے بعد فضا علی کو باقاعدہ معذرت کرنا پڑی تھی۔

اب فضا علی نے لندن میں معروف مقام ہیروڈز کے سامنے اسی منظر کو دوبارہ عکس بند کروا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس پر صارفین نے شدید ردِعمل دیا ہے۔

لندن میں اس متنازع عمل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر فضا علی تنقید کی زد میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ نامناسب رویہ ہر جگہ نامناسب ہی رہتا ہے، بیرون ملک جانے سے کوئی چیز جائز نہیں ہو جاتی، جبکہ ایک اور صارف نے اسے مڈ لائف کرائسز قرار دیا۔

 ایک تبصرہ یہ بھی سامنے آیا کہ کم از کم انہیں رومانوی انداز میں اٹھانا تو سکھائیں، اس طرح نہیں جیسے کوئی بوجھ اٹھایا جا رہا ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید