• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ٹی ایس کے کنسرٹس کے باعث جنوبی کوریا میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی تقریباََ 4 سال بعد شاندار انداز میں اسٹیج پر واپسی سے جنوبی کوریا میں سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوا ہے۔

دی کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کریڈٹ کارڈ کمپنی ہانا کارڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں گویانگ اسٹیڈیم میں بی ٹی ایس کے کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے تقریباََ 30 ہزار غیر ملکی مداحوں نے جنوبی کوریا کا رخ کیا اور اپنے پسندیدہ گلوکاروں کو سننے کے لیے تقریباً 37.8 ملین ڈالرز خرچ کیے۔

واضح رہے کہ 2022ء میں بی ٹی ایس بینڈ کے ممبرز آر ایم، شوگا، جے ہوپ، جن، جنگ کوک، وی اور جم ان جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق مینڈیٹری ملٹری سروس مکمل کرنے میں مصروف ہو گئے تھے۔

ملٹری سروس کی وجہ سے بی ٹی ایس کی بطور گروپ تمام سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں لیکن اس دوران انفرادی طور پر تمام ممبران اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہے جنہوں نے سولو میوزک البمز بھی ریلیز کیے۔

’بی ٹی ایس‘ میوزک بینڈ نے 20 مارچ کو اپنا ایک نیا البم بھی ریلیز کیا ہے اور ابھی اپنے کنسرٹس میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید