• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور عالم خان نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی کٹوتی تحاریک پر پھٹ پڑے

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی کٹوتی تحاریک پر پھٹ پڑے۔

قومی اسمبلی میں خطاب میں نور عالم خان نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن ناکام ہو چکا، پورے ملک میں منشیات سرِعام فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، کسی کو پرواہ نہیں، انہیں پشاور کے اسکول میں ساتویں کلاس کے بچے کے آئس پینے کے باعث اپنے بچے کا اسکول تبدیل کرانا پڑا۔ اسکولوں کا یہ حال ہے تو یونیورسٹیوں میں کیا ہو رہا ہوگا۔

حکومتی وزرا پر تنقید میں نور عالم خان نے کہا کہ ان کے پاس اتنے فنڈز ہیں کہ ہر بندے کے پاس ڈالا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک وزیر کے ڈالے نے لاجز میں ان کے بیٹے کو ٹکر ماری، وڈیو بھی موجود ہے، اس وقت سُپر منسٹر ایوان میں نہیں ورنہ میں نام لیتا۔ وزیر خزانہ تو نمبر ٹو منسٹر ہیں، سپر منسٹر وہ ہوتا ہے جو لاڈلا ہوتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر داخلہ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن اور اس کے اداروں کے لیے مختص بجٹ پر کٹوتی کی تحریکوں کی مخالفت کی۔

قومی خبریں سے مزید