کراچی کے علاقے ڈیفنس میں امام بارگاہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے والی ایک بچی نجی اسپتال میں دم توڑ گئی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں زیر علاج بچی دم توڑ گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے 7 زخمی دو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق واقعے کا مقدمہ امام بارگاہ کے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں صبا ایونیو کے قریب تیز رفتار گاڑی امام بارگاہ کے باہر ٹینٹ میں گھس گئی تھی، واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔