ایران نے دارالحکومت تہران کے دو بڑے ایئرپورٹس آج سے دوبارہ کھول دیے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی شہری ہوابازی کے ادارے نے تہران کے خمینی اور مہرآباد ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق دونوں ایئرپورٹس سے آج سے معمول کے فلائٹ آپریشن شروع کردیں گے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی جبکہ مہرآباد ہوائی اڈے سے اندرون ملک اور سفارتی پروازیں اڑان بھریں گی۔