• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی افواج کی انڈوپیسفک میں سمندری کارروائی، پابندی کا شکار آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی افواج نے انڈوپیسفک کے علاقے میں سمندری کارروائی کرتے ہوئے پابندی کا شکار آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ 

اس حوالے سے پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج نے پابندی کا شکار آئل ٹینکر "ایم ٹی ٹیفانی" قبضے میں لے لیا، کارروائی بغیر کسی مزاحمت کے مکمل کی گئی۔

پینٹاگون نے مزید کہا کہ امریکا دنیا بھر میں ایسے سمندری آپریشن جاری رکھے گا تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس کو روکا جا سکے۔ خاص طور پر ایسے جہازوں کو روکنے کیلئے جو ایران کو کسی قسم کی مدد فراہم کر رہے ہیں۔

پینٹاگون نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سمندر ایسے پابندیوں والے جہازوں کیلئے محفوظ جگہ نہیں ہے۔ امریکا ایسے غیر قانونی عناصر کو سمندر میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دیے گا۔ 

پینٹاگون کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ٹینکر کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید