• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (این این آئی) مختلف قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ قومی بچت کی جانب سے بچت سکیموں کے شرح میں اضافے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اور اکائونٹس میں پہلے 5منافعوں پر 11.6فیصد سالانہ جبکہ آخری منافع پر 12.4 فیصد کی شرح سے بھاری منافع دیا جائے گا۔شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس میں 3ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.48فیصد، 6ماہ کے سرٹیفکیٹ پر 10.58فیصد اور ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر 11.23فیصد سالانہ منافع ملے گا۔

اہم خبریں سے مزید