جیو کے ڈرامے ہمراہی اور اس میں نامور فنکاروں دانش تیمور، حبا بخاری، شہزاد نواز اور ایوب کھوسہ نے ناظرین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر ابتدائی 8 اقساط کو دنیا بھر میں 17 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھ لیا گیا۔
ان دنوں جیو ٹی وی سے شروع ہونے والی نئی ڈراما سیریل ہمراہی کے اپنی دلچسپ کہانی، رومانس، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ناظرین میں اس کے بہت چرچے ہو رہے ہیں۔ ہر آنے والی قسط مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
جیو کے اس ڈرامے ہمراہی نے مقبولیت کے آسمان پر اونچی اڑان بھر لی ہے، نامور ہیرو دانش تیمور اور خوب صورت ہیروئن حبا بخاری، اداکار شہزاد نواز اور ایوب کھوسہ نے ناظرین کے دل جیت لیے۔
ابتدائی 8 اقساط کو سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں 17 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا اور پسند کیا گیا۔ جاندار ڈائریکشن، ترکیہ، لندن اور امریکہ کی دلکش لوکیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں اسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ڈرامے کے ہیرو دانش تیمور کو ویسے بھی ریٹنگ کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ان کے ڈرامے ناصرف پاکستان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ بھارت کے سوشل میڈیا ناظرین بھی انہیں بےحد پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ کہ سوشل میڈیا پر ان ڈراموں کے ویوز بہت زیادہ ہیں۔