• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی قابضین کے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوے پر پاکستان کی مذمت

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی—فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی—فائل فوٹو

پاکستان کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بولنےکی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ یہ قابلِ مذمت اقدامات بین الاقوامی قانون اور مقدس مقام کے تقدس وحرمت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ غیر قانونی آباد کاروں کو حاصل استثنیٰ ختم کیا جائے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید