• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس جمال کے لیجنڈ اداکاروں کیخلاف متنازع بیانات، شوبز حلقوں میں ہلچل

فردوس جمال---فائل فوٹو
فردوس جمال---فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں آ گئے۔

 حال ہیں میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ماضی کے کئی نامور اداکاروں کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا ہے، جس پر شوبز حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

فردوس جمال نے لیجنڈ اداکار عابد علی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک مخصوص طرز کے اداکار تھے اور اداکاری کے لحاظ سے ٹھیک تھے، جبکہ انہوں نے طلعت حسین کو ایک دقیانوسی اداکار قرار دیتے ہوئے ان کے لیے سستے تھیٹریکلٹی کا لفظ استعمال کیا ہے۔

اسی طرح انہوں نے قوی خان کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اپنی مخصوص مہارت کے مطابق اچھے اداکار تھے، جبکہ شفیع محمد کو ایک سادہ انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حقیقت میں اداکار نہیں تھے بلکہ اسکرین پر خود کو ہی پیش کرتے تھے۔

مزید برآں فردوس جمال نے راحت کاظمی کے بارے میں بھی سخت رائے دیتے ہوئے انہیں محض شو پیس قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان میں ٹیلنٹ کی کمی تھی۔

فردوس جمال کے ان بیانات پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں کچھ افراد ان کی رائے کو ذاتی نقطۂ نظر قرار دے رہے ہیں، جبکہ اکثریت اسے لیجنڈ فنکاروں کی توہین سمجھ رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید