• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی میں توسیع کے بعد ایران کی ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور طنزیہ ویڈیو

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ایران مسلسل مصنوعی ذہانت کی مدد سے ویڈیوز بنا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کر رہا ہے۔

جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد ایران کی جانب سے حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور طنزیہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

ایران کے قونصل خانے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔


یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کیسے ہوئی؟ ایران میں ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنی 45 سیکنڈز کی ویڈیو میں، اے آئی ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران کی ٹیم کا انتظار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے ایران کی ٹیم  کا انتظار کرتے ہوئے اپنے کوٹ کی جیب سے موبائل نکالا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات کر رہے ہیں۔

جب کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بھی ایرانی ٹیم مذاکرات کے لیے نہیں آئی تو ٹرمپ نے غصے میں اپنے سامنے پڑی خالی کرسیوں کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ اگر ایران مذاکرات نہیں کرے گا تو ہم ان پر بم باری کریں گے۔

پھر ویڈیو میں ایک مشہور میم ٹیمپلیٹ بھی دکھائی گئی ہے جس پر لکھا ہے 2 ہزار سال بعد۔

آخر میں ایک معاون ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کی جانب سے بھیجا ہوا نوٹ لا کر دکھاتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے چپ کرو ٹرمپ۔

یہ نوٹ پڑھنے کے بعد امریکی صدر غصے میں یہ کہتے ہوئے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں کہ ٹھیک ہے پھر میں پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کروں گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید