امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات خراب بھی ہوتے ہیں تو اشرافیہ کے حالات بہتر ہوتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا خلیجی ممالک کی حفاظت نہیں کر سکتا صرف اسرائیل کی کرتا ہے، ایران امریکا مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران کی لیڈر شپ اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ایران نے امریکا کے ناقابلِ شکست ہونے کے تاثر کو تباہ کیا ہے، ٹرمپ مڈ ٹرم الیکشن میں کامیابی کے لیے معاملہ جلد حل کرنا چاہ رہے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ملک کی معیشت پر چند لوگوں کی اجارہ داری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز میں جو بجلی بنتی نہیں اس کے بھی پیسے دیتے ہیں، تمام حکومتیں اسکول اور اسپتال آؤٹ سورس کر رہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروا رہی، اب تو غزہ میں بھی الیکشن ہو گئے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن منصوبہ 103 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔