گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے یوم آزادی کے موقع پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ، آئی سی یو، دیگر وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں،ڈاکٹرز کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا اور مختلف وارڈ ز میں مریضوں میں مٹھائیاں اور گفٹ تقسیم کئے۔