گجرات (نمائندہ جنگ) ون ویلروں کو موٹر سائیکلوں سمیت بند کر دیا گیا، جشن آزادی کے موقع پر پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ناکے لگا کر موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کی موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کر دی گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے 500سے زائد موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں۔