اسرائیل نے اپنی ایئر فورس کے دو اہل کاروں پر ایرانی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی۔
اسرائیلی روزنامے "ڈیلی ہاریٹز" کے مطابق اسرائیلی فوج، اسرائیلی انٹیلی جنس سروس اور پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ایئر فورس کے دو ٹیکنیشنز پر ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
ایک سولجر پر غیر ملکی ایجنٹ سے براہ راست رابطوں کا الزام ہے، جب کہ دوسرے پر رابطے بنانے میں معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں فوجیوں نے ایرانی ہینڈلرز سے رابطوں کا اعتراف کیا، تاہم کہا کہ انہوں نے ہتھیاروں سے متعلق معلومات مانگنے پر ایرانی ہینڈلرز سے تعلقات توڑ دیے تھے۔