• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ میں اس وقت امریکا کے 19 جنگی بحری جہاز تعینات ہیں، امریکی حکام

فوٹو: ایکس / سینیٹ کام
فوٹو: ایکس / سینیٹ کام 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں اس کے 19 جنگی بحری جہاز تعینات ہیں، جن میں بحر ہند میں سات جہاز اور دو ایئرکرافٹ کیریئرز شامل ہیں۔

 امریکی فوج نے 13 اپریل سے ایرانی سمندروں کی ناکا بندی اسی بحری فوجی طاقت کے ذریعے کر رکھی ہے۔

 امریکی حکام کے مطابق اب تک امریکی فوج نے 33 بحری جہازوں کو واپس مُڑنے پر مجبور کیا ہے، جبکہ اب تک تین بحری جہازوں کی تلاشی لی ہے۔ ان میں سے دو کی تلاشی خلیج فارس سے 2 ہزار کلومیٹر دور بحر ہند میں لی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید