• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا جنوبی لبنان پر فضائی حملہ، بچے سمیت تین افراد جاں بحق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

بیروت سے لبنانی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود شمالی اسرائیل سے صرف تیس کلومیٹر دور جنوبی لبنان کے نباطیہ ڈسٹرکٹ کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے عیناتا کے گاؤں میں حملہ کرکے دو مسلح افراد کو قتل کر دیا۔

اسرائیل کے دوسرے حملے میں لبنان کے ایک اور گاؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید