• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کیلئے کانگریس کی اجازت لینے میں ایک ہفتہ رہ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فوٹو اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی اجازت لینے میں ایک ہفتہ رہ گیا۔

 "وار پاورز ریزولوشن" کے تحت امریکی صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر کوئی جنگ شروع تو کرسکتا ہے ، لیکن لازم ہے کہ 60 دن میں کانگریس سے اس کی اجازت لی جائے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں جنگ کی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ امریکی فوج نے جنگ کیلئےمزید 200 ارب ڈالرز مانگ رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ 8 اپریل کو جنگ کے 40 دن بعد پاکستان کی ثالثی سے دو ہفتے کی جنگ بندی نافذ ہوئی، تاہم تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ اسلام آباد میں دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایران کی تجویز کا انتظار کرے گی۔

تاہم تہران نے دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے تاحال آمادگی ظاہر نہیں کی، اور حکام نے واشنگٹن کے حد سے زیادہ مطالبات اور ایران کے خلاف "بحری ناکہ بندی" کو جنگ کے خاتمے میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید