• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل لبنان مذاکرات آج متوقع، حزب اللّٰہ کی امریکی ثالثی قبول کرنے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج واشنگٹن میں مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے، جہاں لبنانی حکام جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کریں گے۔ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق موجودہ جنگ بندی چند روز میں ختم ہونے والی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں ایک نامعلوم حزب اللّٰہ عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تنظیم جاری مذاکراتی عمل کے تحت امریکا کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات قبول کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدعون ساعر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلافات نہیں، تاہم انہوں نے حزب اللّٰہ کو امن اور معمول کے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 10 روزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں اموات ہو رہی ہیں، ایک لبنانی صحافی امل خلیل بھی حملے میں جاں بحق ہوئیں جبکہ زیرِ قبضہ علاقوں میں لبنانی گھروں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق مارچ کے اوائل سے جاری اس جنگ میں اب تک کم از کم 2454 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید