• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مزید خالی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

جرمن کمپنی کے تحت آپریٹ کیے جانے والے جہاز سمیت دو مزید خالی آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں میں ایک جرمن کمپنی کے تحت آپریٹ کیا جانے والا "ٹیما ایکسپریس" ہے، جبکہ دوسرے جہاز "ایل بی انرجی" پر پاناما کا پرچم لگا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں اس کے 19 جنگی بحری جہاز تعینات ہیں۔ جن میں بحرہند میں سات جہاز اور دو ایئرکرافٹ کیریئرز شامل ہیں۔

امریکی فوج نے 13 اپریل سے ایرانی سمندروں کی ناکا بندی اسی بحری فوجی طاقت کے ذریعے کر رکھی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اب تک امریکی فوج نے 33 بحری جہازوں کو واپس مُڑنے پر مجبور کیا ہے۔ جب کہ اب تک تین بحری جہازوں کی تلاشی لی ہے۔ ان میں سے دو کی تلاشی خلیج فارس سے 2 ہزار کلومیٹر دور بحر ہند میں لی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید