• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ چین: سینیٹر اسٹیو ڈینس ری پبلیکن و ڈیموکریٹ وفد کی قیادت کرینگے

سینیٹر اسٹیو ڈینس — فائل فوٹو
سینیٹر اسٹیو ڈینس — فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر اسٹیو ڈینس آئندہ ہفتے چین کے دورے پر جانے والے ری پبلیکن اور ڈیموکریٹ وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ دورہ امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان  14 اور 15 مئی کو بیجنگ میں ہونے والی سربراہ ملاقات سے قبل ہو گا۔

چینی میڈیا کے مطابق مونٹانا کے ریپبلکن سینیٹر ڈینز کی قیادت میں 5 رکنی وفد یکم مئی سے اپنے دورے کا آغاز کرے گا، اس دوران وہ شنگھائی اور بیجنگ جائے گا۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا تجارت، ٹیکنالوجی اور ایران کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر چین پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین ابتدائی طور پر اس سال مارچ کے آخر میں ہونا تھا لیکن ایران پر مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے اس سربراہی اجلاس کو مئی کے وسط تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید