ایران نے مذاکرات میں ’10 اے بم‘ (10 جوہری بم) بنانے سے متعلق بات چیت کے دعوؤں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
ایران نے زیرِ گردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’10 ایٹم بم‘ بنانے سے متعلق مذاکرات میں کبھی بات نہیں ہوئی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان دعوؤں کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تہران کی جانب سے 10 جوہری بم بنانے کی کوششوں سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی باتیں کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں رہیں، بلکہ یہ مخالف فریق کی قیاس آرائیاں ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے اپنی سفارتی بات چیت میں کبھی ایسے اعداد و شمار پیش نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ ایران جوہری بم بنانا چاہتا ہے، ہماری جانب سے کبھی پیش نہیں کیا گیا، یہ بیانیے زیادہ تر دوسرے فریق کی عکاسی ہیں اور یہاں تک کہ 10 ایٹم بموں سے متعلق حساب کتاب بھی ان کے اپنے تجزیوں کا نتیجہ ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق اس طرح کے بیانات کا مقصد سیاسی دباؤ بڑھانا ہے، جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔