• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھے گا، اسحاق ڈار


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران-امریکا مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی زیرصدارت خطے کی تازہ صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں خطے میں امن و استحکام کیلئے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کےکردار کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے اور اس سے آگے امن کے لیے کوششیں برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران امریکا مذاکراتی عمل سے متعلق پاکستان کا مؤقف صرف سرکاری ذرائع سےجاری بیانات ہیں، اس پر غیر مصدقہ حوالوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بےنام پاکستانی حکام یا سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات پاکستان کے مؤقف کی عکاسی نہیں کرتیں، میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز اور صرف مستند سرکاری بیانات پر انحصار کرے۔

قومی خبریں سے مزید