• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی رقص پر تنقید اور نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہے، ، نوازالدین صدیقی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی شورا نے انہیں ڈانس نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ان کے ڈانس اسٹیپس پر تنقید بھی کی۔ 

نوازالدین کا کہنا ہے کہ شورا نے ان کی چند ہی فلمیں دیکھی ہیں، مگر وہ ان کی رقص کی صلاحیتوں سے زیادہ متاثر نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ 16 سالہ شورا، نوازالدین صدیقی اور ان کی علیحدہ رہنے والی اہلیہ عالیہ کی بیٹی ہیں۔ 

ایک انٹرویو میں 52 سالہ نوازالدین سے ان کی بیٹی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے بتایا کہ شورا مستقبل میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ پہلے شورا اپنی تعلیم مکمل کرے گی، اس کے بعد دیکھیں گے کہ اسے کیا کرنا چاہیے، وہ زیادہ فلمیں نہیں دیکھتی، ایک دو دیکھی ہوں گی، گینگز آف واسع پور بھی چپکے سے دیکھی ہوگی، لیکن وہ میرے رقص کرنے پر تنقید کرتی ہے اور کہتی ہے کہ آپ ڈانس نہ کیا کریں۔

نوازالدین صدیقی نے پرمزاح انداز میں کہا کہ اس نے یہ کہہ کر میرا کانفیڈینس ختم کر دیا اب میں دوبارہ بہتر رقص کی کوشش کروں گا۔ تمام بیٹیاں والد سے کچھ زیادہ ہی صاف گو ہوتی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر چیز پرفیکٹ ہو، کچھ لوگ صرف انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

ایک پرانے انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے اپنی بیٹی کے اداکارہ بننے کے خواب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بیٹی اس وقت تربیت لے رہی ہے۔ وہ پرفارمنگ آرٹس فیکلٹی میں داخلہ کے لیے گئی اور ہاتھ جوڑ کر استاد کے سامنے کہا کہ وہ اداکاری سیکھنا چاہتی ہیں۔

نیشنل اسکول آف ڈرامہ سے فارغ التحصیل نوازالدین صدیقی کو متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جن میں ایک نیشنل فلم ایوارڈ، ایک آئیفا ایوارڈ، دو فلم فیئر ایوارڈز اور ایک انٹرنیشنل ایمی کے لیے نامزدگی شامل ہے۔ 

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلموں میں چھوٹے کرداروں سے کیا۔ وہ سرفروش، شول (1999) اور منا بھائی ایم بی بی ایس (2003) میں کام چکے ہیں، تاہم انہیں پہلی بار انوراگ کشیپ کی فلم بلیک فرائیڈے (2004) سے شناخت ملی، جس کے بعد گینگز آف واسع پور (2012) نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ 

انکی آئندہ آنیوالی فلموں میں، میں ایکٹر نہیں ہوں اور نورانی چہرہ شامل ہیں۔ انہیں تمباد کے سیکوئل کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے، جہاں ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ مخالف کردار ادا کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید