• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :شہرکی 22‘ضلع کی58 مخصوص نشستوں پر امیدواربلا مقابلہ منتخب

ملتان (کاشف صدیقی) میونسپل کارپوریشن ملتان کی 22جبکہ ضلع کونسل کی 58یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر بلا مقابلہ امیدوار منتخب ہو گئے،  جبکہ 105 یونین کونسلوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات یکم ستمبر سے شرو ع ہوں گے ہر یونین کونسل میں 8ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ میونسپل کارپوریشن ملتان اور ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول جلالپور پیروالا میں ہوں گے ۔ میونسپل کمیٹی شجاع آباد میں مخصوص نشستوں پر انتخابات گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول شجا ع آباد جبکہ میونسپل کمیٹی جلالپور پیروالا کے انتخاب گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول جلالپور میں ہوں گے ۔ 
تازہ ترین