ملتان(سٹاف رپورٹر) آر پی او سلطان اعظم تیموری نےجشن آزادی کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل لائسنسگ برانچ کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈی سی او نادر چٹھہ سی پی او اظہر اکرم ،ایس ایس پی سپیشل برانچ محمد شریف ظفر ، چیف ٹریفک آفیسر محمد شریف واعلیٰ افسران موجود تھے،آرپی او نے شہید ٹریفک وارڈن محمد شہباز کے والد منظور گو ندل کو خصوصی طور پر سٹیج پر بیٹھایااورسیلو ٹ بھی کیا،انہوں نےکہا کہ ڈیجیٹل لائسنسگ سسٹم کے تحت سفارش ، ٹائوٹ مافیا، رشوت خوری اور کرپشن کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے،پولیس سسٹم کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدت سے آراستہ کر کے عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارہ مشن ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک ہی چھت کے نیچے تمام مطلوبہ سہولت کی فراہمی ڈیجیٹل لائسنسگ برانچ کا خاصاہے،ڈیجیٹل لائسنسنگ برانچ میں شہر ی ایک دروازہ سے داخل ہو کر ناصرف ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اپنی تمام قانونی دستاویزات مکمل کر سکیں گے۔بلکہ میدیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کیلئے ڈاکٹر ، ٹکٹ کائونٹر اور سوفٹ ویئر بیس سسٹم پر تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنا دی دگئی ہے،آخر میں شہید ٹریفک وارڈن محمد شہباز کے والد منظور گوندل کو شیلڈ پیش کی ۔