کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔
گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، اورنگی ٹاؤن میں کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
منگھو پیر، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن اور ملیر میں بھی لوڈ شیڈنگ نے جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔
کراچی کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
بار بار بجلی بند ہونے کے باعث میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء بھی پریشان ہیں۔