• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 5 سال میں اغواء کی گئی 824 خواتین کا تاحال پتہ نہ چل سکا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور میں 5 سال کے دوران اغواء کی گئی 824 خواتین کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ خواتین 2021ء سے 2025ء کے دوران لاہور سے اغواء ہوئیں۔

سب سے زیادہ کینٹ ڈویژن سے اغواء 282 خواتین کا پتہ نہیں چل سکا۔

صدر ڈویژن کی 152، سٹی ڈویژن کی 124، ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی 110، اقبال ٹاؤن ڈویژن کی 100، سول لائنز ڈویژن سے اغواء 56 خواتین کو تلاش نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کے مطابق تمام کیسز میں مقدمات درج ہوئے تاہم مغوی خواتین کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔

قومی خبریں سے مزید