• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: سابق کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے پر 5 افراد کا تشدد، مقدمہ درج، پولیس

نوید لطیف - فوٹو: فائل
نوید لطیف - فوٹو: فائل

سرگودھا میں سابق انٹرنیشنل کرکٹر نوید لطیف کے بیٹے کو 5 افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان نوید لطیف کے بیٹے کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

نوید لطیف نے پولیس کو بیان دیا کہ 2 ملزمان موسیٰ خان اور رانا مسکن ان کے بیٹے کو تنگ کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید