اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی بڑی کھیپ بیرونِ ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق کراچی پورٹ سے کیمرون بھیجے جانے والے کنٹینر سے 180 کلو آئس برآمد ہوئی ہے، یہ منشیات استعمال شدہ کپڑوں کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات برآمدگی کے بعد اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔