• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانی. لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہو گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہو گیا۔

 کراچی کے متعدد علاقوں میں 10، 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، اسلام آباد بھی 6، 6 گھنٹے بجلی سے محروم رہتا ہے۔

لاہور کے ‏علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب ہو جاتی ہے، جبکہ پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی 10 سے 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 20 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے۔

راولپنڈی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی دیکھی گئی، 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کم ہو کر 2 سے 3 گھنٹے ہو گئی۔

قومی خبریں سے مزید