• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں زیر حراست پاکستانیوں سے متعلق پیشرفت

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں زیرحراست پاکستانیوں سے متعلق پیشرفت ہوئی ہے، 27 پاکستانی آج وطن واپس روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مزید 30 پاکستانی بھی اپنی واپسی کیلئے ٹکٹوں کا انتظام کر رہے ہیں، دیگر پاکستانی بھی واپسی کے عمل میں شامل ہوں گے کیونکہ وہ وزٹ ویزا پر تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوگنڈا امیگریشن حکام نے مالی جرمانے عائد کیے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ جرمانوں میں نرمی کیلئے حکام سے رابطے میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید