• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی کارروائی، اشتہاری گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم 2014 سے مفرور تھا، اس نے بطور اکاؤنٹس آفیسر کمپنی اکاؤنٹ میں 30 لاکھ روپے خورد برد کی تھی۔ 

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم کو ملائیشیا سے واپسی پر ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید