پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شدت پسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نریندر مودی کی قیادت میں پالیسیوں نے خطے میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسند عناصر کشمیری مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے لیے کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں، مودی کی پالیسیز نے ریاستی جبر کو مزید بڑھاتے ہوئے بھارت بھر میں کشمیری طلبہ کی زندگی بھی اجیرن بنا دی ہے۔
کچھ عالمی مبصرین نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوتوا پالیسیوں کا نفاذ مسلمانوں کی منظم نسل کشی کے مترادف ہے۔