• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان رجیم میں افغان خواتین کے بنیادی حقوق پر قدغنیں، برطانوی میڈیا کی رپورٹ

 
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

طالبان رجیم میں افغان خواتین کے بنیادی انسانی حقوق پر لگنے والی قدغنوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے خواتین سے تمام بنیادی آزادیاں اور حقوق چھین لیے ہیں، ملک میں سخت پابندیوں کے باعث افغان خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے اپنی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف اٹھنے والی خواتین کی آوازوں کو بندوق کے زور پر دبا دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم خواتین کے خلاف منظم امتیازی سلوک مستقل بنیادوں پر نافذ کرنے میں مصروف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید