ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان ہی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کئی ممالک مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم مذاکرات میں باضابطہ ثالث کی حیثیت پاکستان کو حاصل ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق اگر مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا تو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی شعبوں میں وسیع تعاون جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور اپنے مؤقف کی وضاحت کر رہا ہے۔